• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملک بھر کی طرح تحصیل ساہی وال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا

    رانا انور حیات ڈسٹرکٹ بیورو چیف سرگودھا

    ملک بھر کی طرح تحصیل ساہی وال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں،اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ساہی وال کے رحمن ہال میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوا اور بعد ازاں ریلی بھی نکالی گئی
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد جمیل، ترجمان ایم پی اے رانا امیر شکیل,نوید خان و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کو یہ پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے کو فوری ختم کرے اور پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنا غاصبانہ اور جبری محاصرہ فوری ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو فوری بحال کرے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھی بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اسے، کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میونسپل کمیٹی افس سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی لاہوری گیٹ، کارخانہ بازار اور سرگودہا روڈ سے ہوتی ہوئی واپس میونسپل کمیٹی افس پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر کشمیر کی ازادی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

    Advertisements
    138 مناظر