
انجمن تاجران کے صدر ، اور جنرل سیکرٹری کی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے ملاقات
مہر اسامہ اسماعیل بیورو چیف ساہیوال
انجمن تاجران کے صدر حاجی ملک غلام حسین، اور جنرل سیکرٹری رانا نثار احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد جمیل اور چیف آفیسر چوہدری محمد اشرف گوندل سے ملاقات کی، ملاقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف بھرپور ایکشن لینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اس ملاقات میں نائب تحصیلدار ملک ممتاز فروکہ، اور تاجر رہنما حسن رضا سیٹھی بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد جمیل نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، کہ تجاوزات مافیا کا راج اور مصنوعی مہنگائی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد جمیل کا مزید کہنا تھا، کہ غیر قانونی پٹرول ایجینسیز کے خلاف بھی جلد کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،اور جنھوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے فوری طور پر سرکاری رقبہ بھی واگزار کروایا جائے گا صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے کہا، کہ میڈیا نے جس مسئلے کی بھی نشاندہی کی،