
پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔
وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں- پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں- کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے۔ کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں- ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے