مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا
بھارتی گماشتوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔
شمع تحریک آزادی کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں تو ساتھ ہی ہزاروں خاندان قابض فوج کے مظالم سےتنگ آ کر کنٹرول لائن کے اس پار ہجرت کرنے پربھی مجبورہوئے۔
بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، قابض فوج کے مظالم سے تنگ آکر آزاد خطے کی جانب ہجرت کرنے والے ہزاروں منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی علامت بنے بیٹھے ہیں۔
Advertisements