• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منائیگی

    کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی منائے گی، شہر شہر تقاریب شیڈول ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر جمعہ کو منایا جائے گا، یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کے سنگین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا ۔
    ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔
    پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل اور دوسرے اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔ میڈیا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔
    وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

    Advertisements
    107 مناظر