• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • استعفے منہ پر مارنے والے منہ کی کھا رہے ہیں : شاہ محمود

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دینے آئی تھی، راتوں رات کیا ہوا، راز کھولنا نہیں چاہتے، استعفے منہ پر مارنے والے منہ کی کھا رہے ہیں۔
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ اور طور طریقے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، خرید و فروخت سے آنیوالے لوگ کیا وفاق اور آئین کا دفاع کریں گے ؟ خرید و فروخت سے آنیوالے لوگ اپنی تجوریاں بھریں گے، پچھلے سینیٹ انتخابات میں بھی لوگوں نے اپنی ضمیر بیچے، تحریک انصاف نے اپنے 20 اراکین کی رکنیت معطل کی۔
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ میں اقلیت میں تھے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اوپن بیلٹنگ پر بحث کرائی، ہم گلا سڑا بوسیدہ نظام ختم کر کے نیا نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں، میثاق جمہوریت کے علمبرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا، ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور چبانے کے اور ہوتے ہیں، اپوزیشن کہتی کچھ ہے اور چاہتی کچھ اور ہے، ہمارے پاس 2 تہائی اکثریت نہیں، آج پوری اپوزیشن آزمائش کی گھڑی میں مبتلا ہے۔
    وزیر خارجہ شاہ محمود نے مزید کہا کہ تاریخ دیکھے گی اپوزیشن کس طرف کھڑی ہوتی ہے، اپوزیشن آج پھر کرپٹ عوامل کا سہارا بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی پاکستان کا سرمایہ ہیں، چاہتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی عملی سیاست میں حصہ ملنا چاہیے، ہم چاہتے تھے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل سکے، تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے دروازے کھولنا چاہتی ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، قوم دیکھ رہی ہے جمہوریت کو ڈی ریل کرنیوالے چہرے کون ہیں، ادب سے چلو ادب سے چلیں گے، بات سناؤ، بات سنائیں گے، بات کرو تو بات کریں گے، ایوان کی روایات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آج کے رویے کے بعد کسی پیپلزپارٹی، لیگی اور جمعیت علما اسلام کے رکن کو اس بل پر بات نہیں کرنے دیں گے۔

    118 مناظر