• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا ویکسی نیشن مہم کا آج سے آغاز، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی

    ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔ تمام صوبوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
    صوبوں میں کورونا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ لاہور میں میو ہسپتال، سروسز، جنرل، میاں میر ہسپتال سمیت 20 سے زائد سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ ورکرز کو رونا ویکسین لگے گی۔
    کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ویکسی نیشن کا عمل آج شروع ہوگا، نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 44 ویکسی نیشن سنٹرز تجویز کئے گئے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن آج سے دی جائے گی۔
    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔ پرائم منسٹر ہاؤس میں ایک ڈاکٹر کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین کے مشکور ہیں، تمام صوبوں میں ویکسین منصفانہ طور پر تقسیم ہوگی۔

    107 مناظر