Site icon Meritnews

رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

رات کو دیر سے کھانا کھانے کا چلن بھی عام ہو چکا ہے تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امریکہ کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ماہرین نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے سے ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ڈپریشن اور ذہنی پریشانی جیسے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں12مردوں اور 7خواتین پر تجربات کیے۔ ان لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو بروقت کھانا دیا جاتا رہا اور دوسرے گروپ کو رات دیر سے کھانا کھلایا جاتا رہا۔ 28دن بعد جب ان کی ذہنی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو رات دیر سے کھانا کھانے والے گروپ کے لوگوں میں ڈپریشن اور ذہنی پریشانی اوردماغی صحت کے دیگر مسائل کافی بڑھ گئے تھے۔وہ لوگ جو مکمل صحت مند تھے، ان کی ذہنی صحت بھی اس سے کافی متاثر ہوچکی تھی۔

Exit mobile version