تحریر
شاہدرشید
ضمنی انتخابات عمران خان 8 حلقوں سے اکیلے الیکشن لڑے 8 حلقوں میں سے6 حلقوں میں جیتنے میں کامیاب ہوئے اور انکے کھڑے کیے امیدوار بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے انکے مقابلے میں حکومتی اتحاد بری طرح ناکام ہوا میں حکومتی اتحاد کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی کو قرار دیتا ہوں کیونکہ انکی حکومت میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے لی تھی میری ایک دوست سے بات ہوئی اسکا یہ کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی ضرور تھی پر انکے دور میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے انکے دور میں مہنگائی نے زندگی زیادہ اجیرن کی ہے پچھلی حکومت کا سارا مہنگائی کا ملبہ موجودہ حکومت پے گر گیا ہے بجلی کے بلوں نے بھی عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جن کے بل 11000 آتے تھے انکے بل 25000 کے قریب آتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے جو لوگ پی ٹی آئی کے دور میں پی ٹی آئی کو گالیاں نکالتے تھے وہ اب اس حکومت کو گالیاں نکالتے ہیں ضمنی الیکشن 2022 کی ہار کی ایک اور وجہ لیڈر شپ کا انٹرسٹ نہ لینا تھا عمران خان صاحب نے بہت سے جلسے کیے اور لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کی اور قائل کرنے میں کافی حدتک کامیاب ہوئے انکے مقابلے میں پی ڈی ایم نے کہیں پر بھی جلسہ نہیں کیا لیڈر شپ عوام میں جاتی دکھائی نہیں دی اس الیکشن کے نتائج نے یہ بھی دکھا دیا کون سی پارٹی کہاں کھڑی ہے عمران خان نے ثابت کیا وہ اکیلا انکا مقابلہ کر سکتا ہے اب حکومتی اتحاد کا امتحان مزید سخت ہو گیا ہے آج کے الیکشن کے نتائج نے انکو بتا دیا ہے کہ وہ اب کہاں کھڑے ہیں
میں اتنا ہی کہوں گا عوام مہنگائی سے نجات چاہتی ہے حقیقی ریلیف چاہتی ہے اپنی زندگی میں سکون چاہتی ہے آگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دیتی عوام کی زندگی کو آسان کرتی آج نتائج مختلف ہوتے اب آگے جا کے عام انتخابات بھی ہونے ہیں آگر مہنگائی کا یہ ہی عالم رہا دن بدن عوام کی زندگی مشکل ہوتی گئی تو پی ڈی ایم کی کسی بھی پارٹی کے لیے عام انتخابات جیتنا بہت مشکل ہو گا اور جسکا فائدہ آج کے نتیجے کی طرح تحریک انصاف پھر اٹھانے میں کامیاب ہو جائے گی
