Site icon Meritnews

لاہور میں فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو تلاش کرکے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورشواہدکی مددسےملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

Exit mobile version