• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مہنگے تیل اور مہنگی بجلی نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا : شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگے تیل اور مہنگی بجلی نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا، لیکن حکمرانوں کو پرواہ نہیں، وزیر اعظم نے ایڈیٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا، چیئرمین نیب اپوزیشن پر ہر قسم کا الٹا سیدھا کیس بنانے پر بضد ہے، پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے۔
    سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑی تو تیل پر فی لٹر 15 روپے ٹیکس تھا،آج 40 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس لیا جا رہا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے ؟ 2 سال میں کونسی قیامت آئی کہ بجلی کے بل دوگنا ہوگئے ؟ جس ملک میں انصاف نہ رہے وہاں نظام چل نہیں سکتا۔
    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں پیشی کا تیسرا سال چل رہا ہے، نواز شریف کیخلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں۔

    Advertisements
    113 مناظر