• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا،فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی 10 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی۔
    اسی طرح ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے 46 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے 69 پیسے تھی۔
    حالیہ اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر 6ہزار 697 روپے کی بجائے 7 ہزار 168 روپے میں دستیاب ہوگا، یاد رہے کہ جنوری کیلئے بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں سولہ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    90 مناظر