• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا، معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے اس حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔ این آئی ایچ اسلام آباد میں ویکسین رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
    ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔

    Advertisements
    79 مناظر