ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آغاز ، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال
محکمہ سکول یجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبا کے امتحانات آن کیمپس ہوں گے۔ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اداروں کے 50 فیصد ملازمین گھر سے (ورک فرام ہوم) کریں گے۔
Advertisements