چک مجاہد جنوبی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیا
(عمران حیدر میرٹ نیوز)
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
”میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔

چک مجاہد جنوبی میں نمبر دار ۔ راجہ ادا حقانی۔ سماجی شخصیت حاجی صدیق کی زیرِ قیادت عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا۔
گیا۔

چک مجاہد درمیانہ کا جلوس جس کی قیادت حاجی نوید افضل نے کی ۔ ساڑھے آٹھ بجے مسجد صدیق اکبر سے برآمد ہوتا ہؤا چک مجاہد جنوبی مسجد غوثیہ میں پہنچا۔ یہاں پر مختصر نعت خوانی اور ذکر کے بعد 9 بجے گاؤں کی مقررہ گلیوں سےہوتا ہوا فیکٹری موڑ پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں بچوں بڑوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پیر سیدنا سجاد شاہ۔ شہزاد افضل کلاتھ ۔ اسلم مغل آرے والے۔ محمد ریاض زرگر۔اور محمد رمضان نے جلوس میں لوگوں کو لنگر تقسیم کیا۔

اور عید میلادالنبی ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
556 مناظر