سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ناکام ہی ہونا تھا، سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میری تعریف کرے تو اپنی توہین سمجھوں گا، اپوزیشن کے نامور ڈاکوؤں کی تنقید کو اعزاز سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن اور حکومت مل کر پارلیمنٹ چلاتے ہیں، انہوں نے پہلے دن سے پارلیمنٹ کو این آر او کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی بحث نہیں ہوسکی۔