ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو،
ایس ڈی پی اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت،
قتل،اندھے قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان گرفتار۔
شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل اور قتل کے 02 مقدمات ٹریس کر لیے،
دونوں واقعات میں ملوث05 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،
ملزمان ریحان عرف ننھا، ولید اور اللہ دتہ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری اعجاز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،
جبکہ فرحان عرف کالی گجر اور صابر فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تھے،
شہری ذیشان منظور کے اندھے قتل میں ملوث عمران عرف مانا اور ثاقب کو گرفتار کر لیا،

ملزمان نے موٹر سائیکل کے تنازع پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،
ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،
ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،
انویسٹی گیشن وحدت کالونی نے پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر 3شہریوں کو اغواء کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 08ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں احمد فرحان، عرفان، احسان اور محسن وغیرہ شامل،
ملزمان پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کر کال سنٹر میں داخل ہوئے اور موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا،
ملزمان اور مغویان میں آن لائن فراڈ کا تنازع چل رہا تھا۔
ملزمان کال سنٹر کے مالک تینوں بھائیوں کو موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور گاڑیوں سمیت ساتھ لے گئے تھے۔
ملزمان کی نشاندھی پر تینوں گاڑیاں سوزوکی کار، ہنڈا سٹی، سوزوکی پک اپ اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی آفتاب پھلروان۔
222 مناظر