Site icon Meritnews

لاہور میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، سی سی پی او لاہور نوٹس لیں، شہریوں کی دہائی

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں اور شہریوں کا لٹ جانا معمول بن گیا. سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع میں بلا تفریق کاروائی کرتے نظر آرہے ہیں تاہم لاہور پولیس اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے گزشتہ رات مغلپورہ کا رہائشی زین امتیاز رات 8 بجے گھر واپس جارہا تھا کہ مغلپورہ کے قریب پینٹ شرٹ ٹائی میں ملبوس نامعلوم شخص نے موٹرسائیکل روکنے کا اشارہ کیا زین امتیاز کے موٹر سائیکل روکنے پر وہ شخص بائیک کے پیچھے بیٹھ گیا اور پستول نکال کر کمر پر لگاتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل کو سروس روڈ پر لے چلو سروس روڈ پر پہنچتے ہی اس نے خود تلاشی لینا شروع کردی اور 15000 روپے نقدی ایک عدد موبائل انفینکس چھین کر فرار ہو گیا. زین امتیاز نے خوف کی وجہ سے پولیس کو اطلاع نہ دی.
عوام الناس نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم کا سخت نوٹس لیں اور وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں.

Exit mobile version