• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی، جس میں لیگی ایم این اے افضل کھوکھر نے تحریک استحقاق ایوان میں پیش کی۔
    پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے افضل کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں گھر پر حملہ کیا، بابر اعوان نے مجھ پر الزامات لگائے، انہیں معافی مانگنی چاہیے، بنی گالہ اگر چند دن پہلے ریگولرائز ہوسکتا ہے تو ہمارے گھر کو کس قانون کے تحت گرایا گیا، قبضے والی جگہوں پر بیٹیوں، بہنوں کے گھر نہیں بنائے جاتے، یہ بدمعاشی کرتے رہے، ہم مہمان نوازی کرتے رہے۔

    82 مناظر