حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں. فواد چودھری
واد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ڈھائی سال کے بعد بھی اس کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئی گھوٹالہ نہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہیے۔