
عثمان بزدار سے خواتین ایم پی ایز کی ملاقات
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں، خواتین اراکین اسمبلی کو مزید با اختیار بنانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں مومنہ وحید، آسیہ امجد، عائشہ نواز اور شاہینہ کریم کھوسہ شامل تھیں۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔