• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی

    سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے حکومت نے اگلے ہفتے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی جگہ اوپن ووٹ کا لفظ ترمیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
    بل میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت والا بھی الیکشن لڑ سکے گا۔ حلف اٹھانے سے پہلے غیر ملکی شہریت چھوڑنا ہوگی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی بھی جماعت نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے لیے قانون سازی کی بات نہیں کی۔ ہم سینیٹ انتخابات سے متعلق بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ تاہم پچھلے دروازے سے کارروائی کرنے والے ہماری حمایت نہیں کریں گے۔
    بابر اعوان نے کہا کہ لالی پاپ کا نام نواز شریف، بے نظیر نے چارٹر آف ڈیموکریسی رکھا تھا۔ عمران خان پہلے وزیراعظمم جو کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے بجائے اوپن ووٹنگ کر دی جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے راستہ دے رہے ہیں۔ ماضی میں ہمیشہ ضمیر خریدے گئے۔ سینیٹ الیکشن میں شفافیت سب کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم پیش کی جائے گی۔

    Advertisements
    93 مناظر