• ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو ، ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی /پریس کانفرنس

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔

    ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث 07ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان میں سرفراز، عمران، محمد حسین، علی حیدر، عقیل، امتیاز اور صابرہ بی بی شامل، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

    ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا، عثمان ٹیپو۔

    ملزمان کی فائرنگ سے سجاد خان، شاہد خان اور امیر حمزہ ہلاک جبکہ زوار اور ملک کامران شدید زخمی ہو گئے تھے،ایس پی۔

    تمام گرفتار ملزمان اس مقدمہ میں اشتہاری بھی تھے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

    انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث03ملزمان کو گرفتار کیا، عثمان ٹیپو۔

    گرفتار ملزمان نور محمد، خضر حیات اور عبدالغفور نے سابقہ قتل کی رنجش پر مقتولین کو صلح کے لیے گھر بلایا،

    بعد ازاں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رضیہ بی بی اور کنیز بی بی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ایس پی۔

    مقتولہ رضیہ بی بی کے بھائی نے ملزمان کی بہن کوثر بی بی کو 2021میں قتل کیا تھا جس کا انہیں رنج تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے جائیداد کے تنازعہ پر والدہ کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار کیا،عثمان ٹیپو۔

    ملزم عبدالرحمان نے اپنی سوتیلی والدہ مینا بی بی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور فرار ہو گیا،ایس پی۔

    ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل دوپٹہ برآمد کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

    انویسٹی گیشن بادامی باغ نے شہری عامر کو قتل کرنیوالے 05ملزمان کو گرفتار کیا،عثمان ٹیپو۔

    گرفتار ملزمان صادق حسین، عاقب، سجیل، سلطان اور خرم شامل،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

    ملزمان نے پیسوں کے لین دین پر چھریوں کے وار کر کے شہری عامر کو قتل جبکہ صدام حسین کو زخمی کر دیا تھا،

    ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ہی ارسلان عرف مڈھی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا،عثمان ٹیپو۔

    ملزمان سے ایک لاکھ روپے نقدی، 08موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

    انویسٹی گیشن بادامی باغ نے چھوٹو گجر ڈکیت کے03ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی عثمان ٹیپو۔

    ملزمان سے08لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

    انویسٹی گیشن شفیق آباد نے شاپ رابر گینگ کے03 ملزمان گرفتار کر کے07لاکھ روپے نقدی برآمد کی،

    ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

    شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی عثمان ٹیپو۔

    184 مناظر