براڈ شیٹ سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ایک رکنی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے
براڈ شیٹ سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ایک رکنی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل براڈشیٹ کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں، کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔
ٹی آر اوا کے مطابق کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری کے عمل اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا، کمیشن 2003ء میں براڈشیٹ اور آئی اے آر کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات اور اثرات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ کمیشن 2008 میں براڈشیٹ کو پاکستان کی جانب سے کی گئی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی کرے گا۔