• پی ٹی آئی کا تیسرا لانگ مارچ

    تحریر

    شاہدرشید

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تیسرے لانگ مارچ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر نکلنے لگا ہے اور کوئی اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا ۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں عمران خان کاکہناتھا کہ عوامی سمندر اسلام آباد آکر کیا کرے گا وہ میں ابھی کسی کو نہیں بتاسکتے اور میں نے یہ بات اپنے بہت قریبی چار پانچ لوگوں کوبتا رکھی ہے یہ سب جانتے ہیں عمران خان کا یہ تیسرا لانگ مارچ نئے انتخابات کروانے کے لیے ہی کیا جا رہا ہے عمران خان نے کہا ہے اب ہم پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے ہم نے بھی تیاری کر رکھی ہے اب یہ کسی بھول میں نہ رہیں پاکستانی سیاست میں سیاسی تحریکوں کا سلسلہ اگرچہ ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور ضیا الحق کے دور میں اپنے عروج پر رہا اور کئی طرح کی تحریکیں چلیں۔ تاہم لانگ مارچ کا سلسلہ 90 کی دہائی میں شروع ہوا۔ پاکستانی سیاست میں لانگ مارچ کی اصطلاح بے نظیر بھٹو نے متعارف کرائی۔ نواز شریف کی حکومت کے خلاف انھوں نے سنہ 1992 میں ’لانگ مارچ‘ کیا جو لاہور سے شروع ہوا تھا۔لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیر معمولی اقدامات کیے، پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور اسلام آباد کو فوج کی تحویل میں دے دیا گیا۔بے نظیر بھٹو نے دوسرے لانگ مارچ کی منصوبہ بندی اگلے ہی برس یعنی سنہ 1993 میں کی۔ یہ مارچ ہوئے بغیر ہی نتیجہ خیز رہا، کچھ دنوں کے بعد نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تحریک انصاف کا 2013 کا لانگ مارچ19 اگست کو ریڈ زون میں شروع ہوا یہ احتجاجی دھرنا قریباً 123 دن جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد فوری طور ختم کر دیا گیا تھا۔اس دھرنے کے اختتام پر حکومت اور تحریک انصاف کے دوران انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔کمیشن نے بعدازاں قرار دیا کہ 2013 کے انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے۔یوں ملکی تاریخ کے طویل ترین احتجاج اور دھرنے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف اپنا اصل مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
    عمران خان کےدوسرےلانگ مارچ پر بھی دعوے بہت بڑے کیے گئے انکا کہنا تھا کہ وہ خود لیڈ کریں گے اور لوگوں کا ایک سمندر اسلام آباد جائے گا جس کو روکنا مشکل ہو گا پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لانگ مارچ سے متعلق وقفے وقفے سے اپ ڈیٹس بھی دی جا رہی تھیں عمران خان بذات خود خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ‘کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی سرینگر (کشمیر) ہائی وے پہنچیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے کارکن جتنی بھی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑے گا رہیں گے لیکن یہ لانگ مارچ جلسے تک محدود رہا اور اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہا عمران خان جو تیسرا لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اسکی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا جا سکا آگر عمران خان لانگ مارچ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو عمران خان کا یہ لانگ مارچ اُن کے مقصد کے حصول میں کتنا معاون ثابت ہو گا؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا

    233 مناظر