کریمنل اقتدار میں آئیں گے تو پھر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا. وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کریمنل اقتدار میں آئیں گے تو پھر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کسی فیکٹری میں چور کو بٹھا دیں گے تو وہ تباہ ہو جائے گی۔ ملکی نظام ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی شعبے میں ہم سے آگے نہیں، ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہمیں احساس کمتری سے نکلنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے جب کریمنل اقتدار میں آئیں گے تو پھر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے ملک کے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، تبدیلی میں وقت لگے گا۔ لوگوں کو پرانی عادتیں پڑ جائیں تو سسٹم کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں روشن خیالی کا لفظ پہلی بار سنا، یہ لفظ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے غلطی کی تھی۔ اب ہم نے خوددار پاکستان کی طرف جانا ہے۔