
انسانی زندگی کا مقصد
انسانی زندگی کا مقصد
تحریر
شاہدرشید
اس ٹاپک پے کئی تحریریں لکھی جا چکی ہیں میں اس کو اس انداز میں بیان کروں گا ہر چیز کا دنیا میں آنے کا کوئی نا کوئی مقصد ضرور ہے چاہے وہ ہمارے استعمال کا کوئی پین ہو یا ہمارے پہنے کے ملبوسات دنیا میں پائی جانے والی ہر چیز اپنے اندر کوئی نہ کوئی مقصد ضرور رکھتی ہے انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے اور وہ سب سے زیادہ افضل ہے اور اللہ تعالی نے انسان کو اس دنیا میں اپنا نائب بنا کر بھیجا ہے اب نائب کے لئے فرض ہے کہ وہ اپنے بادشاہ کے احکام کے مطابق اس کائنات کا نظام بنائے کوئی بھی بےمقصد نہیں آیا ویسے میرے خیال سے ہم اللہ کی عبادت کے لیے آئے ہیں اس کے کہے گئے اعمال پر عمل کرنے کے لیے آئے ہیں آگر ہم کسی کی مدد کرتے ہیں یہ بھی عبادت ہے کسی کے دکھ بانٹتے ہیں یہ بھی عبادت ہے ہم کسی کی تکلیف دور کرتے ہیں یہ بھی عبادت ہے ہم رزق کی تلاش کے لیے محنت کرتے ہیں یہ بھی عبادت ہے اور یہ سب مقصد ہی ہیں انسان کے میرے خیال سے أج کے دور میں انسان نے زندگی کے مقصد کو پامال کر دیا ہے ہماری زندگی کا دارومدار صرف کھانا پینا مسلوں میں الجھنا فساد برپا کرنااور سونا ہے ۔ہم نے اپنی ضابطہ حیات کو بدل دیا ہے ہماری زندگی کا مقصد یہ چیزیں نہیں ہیں ہمارے مقصد میں یہ ہونا چاہیے وہ کام کریں جس سے اللہ تعالیٰ ہم پے خوش ہو ایک ملک کا لیڈر اسکا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ وہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ آنے دے اس کے اندر یہ سوچ ہونی چاہیے یہ جو اختیارات دنیا میں مجھے اللہ کی ذات نے دیے ہیں یہ وقتی ہیں یہ فانی ہیں اور یہ دنیا بھی وقتی ہے فانی ہے اور یہ اختیارات بھی وقتی ہیں فانی ہیں یہ اختیارات اللہa تعالیٰ کی امانت ہیں اور مجھے یہ امانت کا خیال رکھنا چاہیے اور اچھے طریقے سے سرانجام دینا چاہیے یہ مقصد ایک لیڈر کا ہونا چاہیے میرے خیال سے ہمیں اپنے مقاصد کو نیک نیتی سے نبھانا چاہیے کیونکہ ہم نے اس دنیا سے چلے جانا ہے اور اللہ کے حضور پیش ہونا ہے ہم کیا جواب دیں گے
291 مناظر