• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • براڈ شیٹ دستاویزات کا بہت چھوٹا حصہ عوام کے سامنے آیا. شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا ادارہ سمجھا جانے والا آج خود قابل احتساب ہے، ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، براڈ شیٹ دستاویزات کا بہت چھوٹا حصہ عوام کے سامنے آیا، ہمت ہے تو تفصیلات لائیں، بڑے بڑے نام منظرعام پر آئیں گے۔
    سابق وزیراعظم و مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، جو کیس بنائے جا رہے ہیں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، کیسز تاثر پیدا کرنے کا طریقہ ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہیں، جو سوالات ہم سے کیے جاتے ہیں وہ باقیوں سے کیوں نہیں ہوتے ؟ کیا حکومت کا حساب لینے والا کوئی نہیں ؟ آج احتساب کے نام پر سوالیہ نشان ہے، عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور دیکھیں کس نے کرپشن کی۔

    66 مناظر