• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کھوکھر پیلس آپریشن کے خلاف سیف الملوک نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    کھوکھر پیلس آپریشن کے خلاف سیف الملوک نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ درخواست پر کل سماعت کرے گی۔
    لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ انتظامیہ نے عدالتی حکم کے باوجود کھوکھر پیلس مسمار کیا، سول عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے سمیت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ احتجاج کا فیصلہ مسلم لیگ ن پنجاب کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاملات کے خلاف بھی ایوان میں ن لیگ بھرپور احتجاج کرے گی۔

    91 مناظر