حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظر ثانی کرنے پر تیار
حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظر ثانی کرنے پر تیار ہوگئی۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے اور سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، یہ رولز حرف آخر نہیں، اسٹیک ہولڈرز تجاویز دے سکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ لگ رہا ہے پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، مشاورت کی جائے تاکہ کوئی ابہام ہی نہ رہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کروں گا، عدالتی معاونت کیلئے وقت دیا جائے۔