Site icon Meritnews

دوسروں کو خوش کرنا بڑا ہی مشکل ہے

تحریر

شاہدرشید

دوسروں کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے آپ اپنی مختصر سی زندگی میں دوسروں کو خوش کرنے کی جتنی بھی کوشش کر لیں آپ کسی کو بھی خوش نہیں کرسکتے آپ ناکام ہی ہوں گے آپ جتنی بھی جی حضوری کر لیں آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا آپ 99 اچھے کام کر لو آپ سے 1 غلطی ہو جائے تو آپ کے وہ 99 اچھے کام بھولا دیے جائیں گے اور 1 غلطی آپ کا جینا حرام کر دے گی آپ کو ساری زندگی اس 1 غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا میں نے یہی دیکھا ہے آپ جتنا بھی خوش کرنے کی کوشش کر لیں جتنا بھی اچھا بننے کی کوشش کرلیں کم پڑ ہی جاتا ہے آپ کسی کا احساس کر لیں کسی کے لیے اپنا ٹائم ضائع کر دیں اپنی زندگی داؤ پےلگا دیں آپکو کوئی کریڈٹ نہیں ملے گا آپکی ساری کوششیں ناکام ہو جائیں گی میری نظر میں ایسا ناشکرے اور بے قدرے لوگ ہی کرتے ہیں میرے خیال سے آگر کوئی ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے ہمارا خیال رکھتا ہے ہمارے لیے اپنا ٹائم ضائع کرتا ہے ہمیں خوش ضرور ہونا چاہیے اور خوش ہونے کے ساتھ اسے کریڈٹ بھی ضرور دینا چاہیے آپ اس پر خوش ہوں گے تو وہ بھی خوشی محسوس کرے گا جب وہ خوشی محسوس کرے گا تو اس سے اللہ تعالیٰ کی ذات بھی خوش ہو گی ویسے یہ سچ ہے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات خوش ہوتی ہے انسان خوش نہیں ہوتا آپکا مقصد صرف اللہ کی ذات کو خوش کرنا ہونا چاہیے توبہ کرتے رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ توبہ کرنے سے خوش ہوتا ہے

Exit mobile version