حکومت مخالف تحریک. وزیراعظم نے وزرا کا اجلاس بلالیا
حکومت مخالف تحریک سے کس طرح نمٹا جائے ؟ وزیراعظم نے وزرا اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج بلالیا، عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر گائیڈ لائن دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوگی۔ قومی سطح کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
ادھر وزیر اعظم نے زراعت کی بحالی سے متعلق بھی اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ زراعت کے شعبہ میں بحالی سے متعلق تجاویز پر مشاورت ہوگی۔
Advertisements