• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں، عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا، پنجاب میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں امن و عامہ کی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہے، نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ترقی کا سفر نچلی سطح تک لے کر جائیں گے، پنجاب کے ہر شہر اور گاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

    Advertisements
    98 مناظر