منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج
سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر رد کی۔ عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
ادھر رہنما مسلم لیگ ن عطا تاڑر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو قید میں 19 ماہ ہو چکے، ان کا نام ای سی ایل میں ہے، کسی بھی شخص کو بے جا قید میں رکھنے پر انسانی حقوق کا پہلو ہائیکورٹ میں اٹھایا جائے گا، ایک شخص جو عدالت سے تعاون کر رہا ہے، ملک سے باہر بھی نہیں جا رہا تو اس کو قید میں کیوں رکھا جا رہا ہے، ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال ہی بنی ہے۔
Advertisements