Site icon Meritnews

معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو طویل علالت کے بعد جان کی بازی ہار گئے

بھارتی ٹی ویژن اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار راجو شری واستو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

58 سالہ کامیڈین اداکار راجوشری واستو کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ ایک ماہ کی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

راجوشری واستو جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک گِر گئے تھے طبیعت بگڑنے پر دہلی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں اُسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی۔

تاہم طویل علالت کے بعد لیجنڈری کامیڈین انتقال کر گئے، ان کی موت پر سونو سود اور اجے دیوگن سمیت بھارتی انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب سٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک تھے، راجو 1980 کی دہائی کے آخر سے شوبز انڈسٹری سے منسلک تھے تاہم “گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا۔

Exit mobile version