• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔
    اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کو علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    Advertisements
    94 مناظر