سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، غیر ضروری اور شواہد کے بغیر تبصروں سے گریز کیا جائے۔
فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی جاری ہے، سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، غیر ضروری اور شواہد کے بغیر تبصروں سے گریز کیا جائے، اس کیس کی سماعت تمام فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، سکروٹنی کمیٹی اپنی جامع سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیشن کھلی سماعت میں سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا، الیکشن کمیشن بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔