Site icon Meritnews

پولیس وین ٹائر پھٹنے کے بعد حادثے کا شکار

پولیس ذرائع کے مطابق آر آر ایف (ریپڈ رسپانس فورس) کی موبائل گاڑی نفری لے کر علاقہ شیخ ملتون کی جانب جارہی تھی شوگرملز بائی پاس پر نجی شادی ہال کے قریب اچانک ٹائرپھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار 8اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version