• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کو فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عملدرآمد کا چیلنج

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک دن گزر گیا آپ نے الیکشن کمیشن سے کیس اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، آپ جھوٹے بیانات سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔
    ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎عمران صاحب 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، ابھی تک آپ نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، الیکشن کمیشن میں فوری طور پر درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کی جائے، عوام انتظار کر رہے ہیں، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ‎ فارن فنڈنگ کیس میں 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس عوام کے سامنے لانے کا آج حکم جاری کریں، فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں، میڈیا انتظار کر رہا ہے، آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، وہاں بھی غیر قانونی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے وکیل کر چکے ہیں، دنیا کو پتہ چل گیا آپ کتنے بڑے چور ہیں۔

    Advertisements
    137 مناظر