• ضلع اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمانڈرمحمد فرقان بلال کا مثبت رویہ

    مہمان کالم اعجازطاہرقادری کے قلم سے
    ضلع اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمانڈرمحمد فرقان بلال کا مثبت رویہ اورنیک نیتی سے عام عوام کو یقینا انصاف فراہم ہوگا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد قانون کا شکنجا سخت ہوگا اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے رات گئے امن وامان کی صور ت حال کے پیش نظر اعلی سطحی ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ نے موجودہ کرائم کی لہر کے پیش نظر رات گئے ہنگامی اجلاس طلب کیا، ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھا جائے جس کے پیش نظر اوکاڑہ پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کے مال و جان کو تحفظ فراہم کیاجائے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گشت اورانٹیلی جنس کے روابط کو مز یدفعال کیا جائے، اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی اور ان کی جائیداد کو قرق کروایا جائے جواء کے اڈوں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ، غیرنمونہ نمبر پلیٹ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے انسپکٹر سیکیورٹی کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کو یقینی بنایا جائے بس اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن، سرائے خانے، سنوکرکلبوں،ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مسافروں کو چیک کیا جائے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے گزشتہ روز وہ میدان عمل میں تھے ضلع کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا وہ پر موجود سائلین کے مسائل سننے اورموقع پرایف۔آئی۔ آر۔ کے اندارج کروائے جب تھانہ صدر رینالہ خورد کا رات اچانک دورہ کرنے کے بعد واپس جانے کے لیے گاڑی کی طرف آئے تو ان سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ ملے بااخلاق اور پرفیشنل گفتگو کی مجھے اس وقت انتہائی مسرت ہوئی دوران بات جیت جب تھانے سے ہوٹل ملازم کس فورس کے بندے کو کھانا دے کر باہر آرہا تھا اس کو بڑی شفقت سے اپنے پاس بولیا اور پوچھا یہ آپ کو کھانے پیسے دیتے ہیں ڈرنا نہیں ہوٹل ملازم بولا سر یہ پیسے دیتے ہیں یہ ہے وہ رویہ جو تبدیلی لاتا ہے۔جب عام آدمی کو عزت دی جاتی ہے اور اس کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ضلعی پولیس کمانڈرمحمد فرقان بلال کا رویہ اور نیک نیتی سے انشااللہ ضلع اوکاڑہ امن کا گہوارہ بنے گا

    252 مناظر