Site icon Meritnews

رینالہ خورد

*مہمان کالم * اعجاز طاہر قادری کے قلم سے @
رینالہ خورد پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل ہے مگراس سرزمین نے بڑے بڑے نام وار شخصیات کو جنم دیا ہے جہنوں نہ صرف شہررینالہ کا نام روشن کیا بلکہ پاکستانی پرچم کوپوری دینا میں بلند کیا قومی کھیل ہاکی کے میدانوں میں اولمپیئن محمد سرور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم ۔ محمدزبیر۔ محمدوقاص۔ اور کاشف شاہ اپنی مثال آپ تھے کرکٹ میں عبدالرؤف خان نے خوب نام کمایا کبڈی میں مرحوم گوگا پہلوان اور اختر پٹھان نے اپنا لوہا منوایا مچلززفورٹ فارم اور سر گنگا رام کا ہائیڈرل پاور اسٹیشن کا ایک منفرد مقام ہے کبھی اس شہر کو پھولوں اور پارکوں کی سرزمین کہا جاتا تھا جن گراؤنڈز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کھیلتے رہے ہیں آج وہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ویران ہو چکے ہیں رینالہ خورد روڈ پنجاب کی وہ واحد تحصیل ہے جس میں لاری اڈہ کی بلڈنگ تو موجود ہیں مگر وہاں پر کبھی کوئی بس نہیں کھڑی ہوتی ٹرانسپوٹر حضرات نے رینالہ بائی پاس پر خود ساختہ سٹاپ بنا رکھے ہیں یہاں پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن موجود ہیں مگر کسی بھی ٹرین کا سٹاپ منظور نہیں ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی خوبصورت بلڈنگ موجود ہے مگر ابھی تک وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے درجے سے مرحوم ہے رینالہ خورد کے اندرون شہر تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے رینالہ خورد سٹی پھاٹک بازار اور صدر پر مشتمل ہے اور ان بازاروں کی سڑکیں عرصہ دارز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں صوبائی دارالحکومت سے فقط ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود نیشنل ہائی وے کے اوپر یہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ون۔اے۔ایل۔کے چکوک میں میٹھے پانی کا مسئلہ چلا آ رہا ہے آج بھی لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ بہت سارا علاقہ سوئی گیس سے مرحوم ہے اندرونے شہر موجود پارک اجڑ چکے ہیں جب کہ اس کے ارد گرد پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل پتوکی اور دیپالپور کاروباری اور ترقی میں کافی آگے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے لوگ کاروباری سرگرمیوں کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں اس وجہ سے غلہ منڈی میں بیوپاریوں کا آنا نہ ہونے کے برابر ہے جب کے سبزی منڈی میں بھی کا کاروبار کی پوزیشن بہتر نہیں ۔آئے روز اشتہارات فیس بک ٹویٹر واٹس اپ گروپس میں بڑے بڑے ٹینڈر تو سامنے آتے ہیں مگر ابھی تک تحصیل رینالہ خورد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز نہ ہو سکا یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اس جدید دور میں بھی ایک چھوٹی سی تحصیل جو کہ چند کروڑ روپے کے بجٹ سے ایک مثالی شہر بن سکتا ہے ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ عوام کے ان بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں

Exit mobile version