• قانون کا غلام دلیر پولیس آفیسر

    قانون کا غلام دلیرپولیس آفسیر.D.S.P. ملک تصورعلی کچھ لوگ شخص نہیں شخصیت ہوتے وہ اپنے کام سے نام پیدا کرتے ہیں جن میں ایک نام ڈی۔ایس۔پی۔ملک تصویرعلی کا ہے یوں تو ساہیوال ریجن بہت سے نام وار فرض شناس اور دلیر پولیس آفیسر ہیں جوبڑی دیانتداری سےکام کرتے ہیں مگرملک تصورعلی کا اپنا ہی انداز ہے بااخلاق دھیما مزاج اور صرف کیس کے متعلق بات جدھر بھی پوسٹنگ رہی بطور۔ایس۔ ایچ۔ او۔ یاپھرڈی۔ ایس۔ پی۔ ان کی ایمانداری کے چرچے رہے ان کے تبادلے پر ہمیشہ عوامی احتجاج ہوا کہ تبادلہ روکا جائے۔ ٹرانسفر پوسٹنگ جاب کا حصہ ہے اگروہ محکمانہ ہو مگر جب ان کو پاکپتن سے بطور۔ ڈی۔ ایس۔ پی۔صدرسرکل پاکپتن تبدیل کیا گیا تو وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا افسوس پاکپتن ایک بار پھر ایماندار میرٹ پسند فرض شناس پولیس آفیسر سے محروم ہو گیا
    وڈیرہ شاہی سیاسی اثرورسوخ کی جیت اور ایمانداری کی ہار ہوگئی۔۔
    ملک تصور علی ڈی ایس پی آج جا رہے ہیں مگر ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے ملک تصور علی ڈی ایس پی اور ضیاء الحق چوہدری ڈی ایس پی دو ایسے افسران صدر سرکل پاکپتن کی سیٹ پر تعینات رہے جن پر ایک روپیہ کرپشن لینے کا الزام نہیں میرٹ انکی اولین ترجیح رہی
    تبادلہ کیوں ہوا اصل وجہ کیا تھی
    ملک تصور علی ڈی ایس پی کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے وہ تقریباً 3 ماہ قبل بطور ڈی ایس پی صدر سرکل پاکپتن تعینات ہوئے بہت کم عرصے میں پاکپتن کے شہریوں کی دلوں کی دھڑکن بن گئے غریب امیر کو برابر انصاف فراہم کرنا انکی اولین ترجیح میں شامل تھا اپنی تعیناتی کے دوران ایک بھی جھوٹی اور بغیر تفتیش کے ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی بلکہ کرپشن اور غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف سیساپلائی دیوار بنے رہے ۔
    ملک تصور علی کا تبادلہ سیاسی ہوا وجہ کہ سیاسی وڈیروں کو جا کر سلام نہیں کرتے تھے ناجائز سفارش نہیں مانتے تھے سیاسی ڈیروں کے منشیوں کو گھاس نہیں ڈالتے تھے اور جی حضوری نہیں کرتے تھے ۔
    ملک تصور علی صاحب کی ایک بات بہت پسند آئی کہ میں نے میرٹ کرنا ہے کسی وڈیرے کو جا کر سلام نہیں کرنا کوئی ناجائز کام نہیں کرنا رشوت نہیں لینی ہے میں سرکار کا ملازم ہوں اپنی نوکری ایمانداری سے کرنا میرا فرض ہے سرکار مجھے تنخواہ عوام کے۔ مسائل حل کرنے کی دیتی ہے نا کہ کسی وڈیرے کسی سیاسی یا ٹاؤٹ مافیا کے کہنے پر ناجائز ایف آئی آرز درج کرنے اور ناجائز کام کرنے کی دیتی ہے مجھے کوئی شوق نہیں سرکل میں نوکری کرنے کا میں نے اپنی تنخواہ لینی اور اپنا کام کرنا ہے چاہے میری تعیناتی جہاں مرضی ہو جائے۔
    یہ تبادلہ سیاسیوں کی جیت اور عام عوام کی ہار ہوئی ہے عمران خان جس تبدیلی کی بات کرتے ہیں ناں انکی حکومت میں پسند نا پسند اور سیاسی اثرورسوخ پر تبادلے ہو رہے ہیں ابھی تک حقیقی تبدیلی نہیں آئی
    میری دعا ہے اللہ پاک ڈی ایس پی ملک تصور علی کو لمبی صحت یابی والی زندگی عطا فرمائے اور انصاف کا بول بالا کرنے میں مدد فرمائے آمین۔

    209 مناظر