چودھری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند
نیب نے چودھری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تمام انکوائریاں بند کر دیں۔
جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر چودھری برادران کی درخواستیں نمٹا دیں۔
Advertisements