
براڈشیٹ معاملے پرریٹائر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانیکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ کو گزشتہ 6ماہ میں سول سروس اصلاحات کے ضمن میں لیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ کو پیپرا رولز میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی وباء کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرات و مینوفیچرنگ سیکٹر میں موثر فیصلہ سازی کی بدولت 2کروڑ آبادی کی آمدنی بحال ہوئی۔ 95فیصد افراد کا روزگار بحال ہوا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کورونا وباء کے پاکستان اور دوسرے ممالک کی معیشت پر پڑھنے والے منفی ا ثرات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
اجلاس کے دوران کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔