• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کے سامنے میدان لگالیا

    پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تاخیر نامنظور، پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے میدان لگالیا، کشمیر چوک سے قافلے رواں دواں ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
    پی ٹی ایم سربراہ فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے، حکومت درخواستیں دے کر فارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہے، خفیہ دستاویزات، بینک اکاؤنٹس پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر گفتگو کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج بھی آئین و قانون کے مطابق ہے، حکومت راستہ نہ کھولتی تو ہم کنٹینر اٹھا کر سائیڈ پر پھینک دیتے، ہمیں حکومت کی طاقت معلوم ہے، یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔
    ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، پی ڈی ایم میں کوئی پھوٹ نہیں، حکومت کے خاتمے تک متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احتجاج کرنے دینا اچھی اور جمہوری بات ہے، مذاکرات کے دروازے حکومت نے بند کیے، ڈھائی سال حکومت اپوزیشن کا مذاق اڑاتی رہی۔

    125 مناظر