• پاکستان میں سیلابی صورت حال اور غریب عوام

    کالم نگار

    شاہدرشید

    پاکستان میں سیلابی صورت حال ہے حکمران عوام کی فکر میں نہیں بلکہ اپنی سیاست کرنے کے۔ چکروں میں لگے ہوئے ہیں جلسے جلوسوں پر توجہ دی جارہی ہے اور عوام کو بے بس چھوڑ دیا ہے
    میں نے یہی دیکھا ہے محنت کش طبقے کے لیے محنت، مصیبتیں، بیماری، دربدری، ظلم، جبر، تھکن اور خطرناک قسم کے عذاب آتے ہیں جو انکے اوپر قیامت بن کر ٹوٹتے ہیں انکی طرف سے یہ کبھی بھی نہیں کہا جا سکتا کہ ”بارش آئی ہے اور انکے لیے زندگی میں نکھار لائی ہے“۔ جب بارش کا ”موسم“ آتا ہے تو ان کے لئے اپنے ساتھ طرح طرح کے عذاب لاتا ہے جس طرح پاکستان میں سیلابی صورت حال کے بعد کئی لوگ بےگھر ہو گئے ہیں اور کئی لوگ سیلاب میں بہہ گئے ہیں اور زندگی کی بازی ہار گئے ہیں پاکستان کی موجودہ صورتحال دیکھ کے دل خون کے آنسو رو رہا ہے، میرا وطن عزیز ڈوب رہا ہے، لوگ اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں مگر ایوان بالا میں بلکل خاموشی ہے وہاں اگر کوئی گونج سنائی دیتی ہے تو وہ فقط “طاقت، کرسی، سیاست اور پاور”۔ غریب عوام کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں اللّہ کبھی سیلاب نہ دکھائے کسی غریب کی ساری جمع پونجی اچانک سب کُچھ سیلاب میں بہہ جائے پھرغریب آدمی کُنبے کو بچاتے بچاتے اپنا سارا مال مویشی اپنی آنکھوں کے سامنے بہتا ہوا دیکھے اور کُھلے آسمان تلے اپنے کُنبے سمیت کھانے پینے سے بھی محروم ہو کر وقت کے حکمران کی طرف دیکھے یہ صرف وہی جان سکتا ہے جس پے یہ عالم گزر رہا ہو سندھ میں ہر طرف تباہی سے گوٹھ بچے نہ گھر، سڑکیں بھی کھنڈر بن گئیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 405 تک پہنچ گئی، جن میں 160 بچے بھی شامل ہیں، 35 لاکھ 19 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہونے کے ساتھ ساتھ ، مواصلاتی نظام ناکارہ ہوگیا جبکہ ریلوے ٹریک بھی مکمل بند ہیں، صوبے میں غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلوں نے کئی خاندانوں کو بے سرو ساماں کر دیا، حکومتی امداد کے منتظر متاثرین مخیر حضرات کی جانب سے دو وقت کی روٹی ملنے پر اپنی بھوک مٹانے پر مجبور ہیں۔حالیہ مون سون کی بارشوں نے دوسرے صوبوں کی بلوچستان کے ہر ضلع کو بھی شدید متاثر کیا ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں سیلابی پانی اپنے ساتھ پتھر اور مٹی کے ڈھیر بھی لے آیا، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پتھر اور مٹی کی کئی فٹ موٹی تہہ جم گئی، علاقے میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
    بالاکوٹ کی وادی منور میں آنے والے سیلاب کے 6 روز گزرنے کے بعد بھی علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں، راشن بھی ختم ہو چکا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر معاون خصوصی احمد شاہ دیگر افسران نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے منور پہنچےاور30 کروڑ فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔سوات کےعلاقے بحرین میں بھی حالیہ سیلاب نے تباہی پھیلا دی ہے، متعدد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، بحرین بازار کے قریب درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث بلوچستان میں 249افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 405، پنجاب میں 187افراد خیبر پختونخوا میں 257، آزاد کشمیر میں 41افراد ،گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7لاکھ 30ہزار483 مویشی ہلاک ہوئے، بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں ، 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔سندھ میں 2ہزار328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں،60پلوں کو نقصان پہنچا، پنجاب 130، خیبر پختونخوا ایک ہزار 589 کلومیٹر سڑکیں متاثر،84 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہ اور 65 پل متاثر ہوئے کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی تنہا نہیں آتی، اب جو سیلاب نے ملک کے متعدد علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے تواِس کا ایک نتیجہ مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بھی سامنے آرہا ہے۔ یہی صورت حال خیموں اور ترپالوں کے حوالے سے بھی سامنے آرہی ہے۔ سیلاب زدگان کی ضرورت کی اِس بنیادی چیز کے نرخوں میں 30سے 40فیصدتک اضافہ کردیا گیا ہے۔صورت حال یہ ہے کہ سیلاب سے پہلے جو خیمہ 55سوروپے میں فروخت ہورہا تھا، اب اُس کی قیمت 85سوتک جا پہنچی ہے۔ 45سو کا خیمہ 7ہزاراور32سو کاخیمہ 5ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔یہی صورت حال ترپالوں کے نرخوں کے حوالے سے بھی دیکھنے میں آرہی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کے لئے امدادی پیکجز کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ سیلاب سے جو فصلیں تباہ یا مویشی ہلاک ہوئے‘ ان کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ وفاق کی سطح پر بنائی4کمیٹیاں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مشاورت کے ساتھ سروے کریں گی۔ میں تو صرف اتنا ہی کہوں گا میرے پروردگار بے بس مخلوق کی حفاظت فرما

    249 مناظر