وزیر اعظم سے شیخ رشید کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر کئے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر کئے گئے سکیورٹی اقدامات اور کنٹرول روم سے ملنے والی معلومات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو امن و امان کی صورتحال ہر ممکن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Advertisements