اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی. وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی، ذاتی مفادات کی خاطر اپوزیشن نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی، اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام دو چہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے، یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں، اپوزیشن کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی۔
Advertisements