
پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری
عمر کوٹ پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے، 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
عمر کوٹ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 128 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 50 انتہائی حساس اور 40 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہوگی۔