
انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں، لاپتہ افراد کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملوا دیا
انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں،
گڑھی شاہو انویسٹی گیشن نے نابینا لڑکی سمیت دو بچوں کو ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا،
دو سال سے مفرور چیک دینے والا اشتہاری ملزم شیراز گڑھی شاہو پولیس کی گرفت میں،

مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن نے بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری احسن اور شیراز کو گرفتار کر لیا،
سمن آباد انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا،
ملائکہ بی بی کو سمن آباد پولیس نے بازیاب کروا کے لواحقین کے سپرد کر دیا،

جعلی چیک دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم اعجاز کو اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا،
وحدت کالونی پولیس نے رابعہ بی بی کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملوا دیا،
نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن نے علی حسنین اور محمد حسین کو کو ورثاء سے ملوا دیا،

ورثاء کی درخواست پر مقدمات درج کرکے مغویان کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل
246 مناظر